عامر لیاقت کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کیلیے کاغذات نامزدگی جاری


عامر لیاقت کے انتقال کے بعد قومی اسمبلی کی خالی نشست این اے 245 پر ضمنی انتخابات کے شیڈول پر عملدرآمد شروع کردیا گیا۔

قومی اسمبلی کی خالی نشست این اے 245 پرضمنی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جاری کردیے گئے۔ کاغذات نامزدگی کی وصولی آج سے 24 جون تک جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں:عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم روکنے کی استدعا، بچے سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئے

26اور 27جون کو امیدواروں کی اسکروٹنی کی جائے گی،نظر ثانی شدہ لسٹ 5 جولائی کو شائع کی جائے گی۔

امیدواروں کو 7 جولائی کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے،الیکشن 27 جولائی 2022 کو ہوں گے۔

یہ پڑھیں:عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کےلئے میڈیکل بورڈ تشکیل، 23جون کو قبر کشائی ہو گی

واضح رہے کہ ممبر قومی اسمبلی کے  عامر لیاقت9 جون کو اچانک اپنے گھر میں مردہ پائے جانے والے عامر لیاقت کو کراچی میں عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں سپردِ خاک کیا گیا تھا۔

 


متعلقہ خبریں