کے پی کے اساتذہ نے بنی گالہ میں اسد عمر کی گاڑی روک لی:دیکھ کر خوشی اور تکلیف ہو رہی ہے، پی ٹی آئی رہنما

کے پی کے اساتذہ نے بنی گالہ میں اسد عمر کی گاڑی روک لی:دیکھ کر خوشی اور تکلیف ہو رہی ہے، پی ٹی آئی رہنما

اسلام آباد: صوبہ خیبرپختونخوا کے اساتذہ نے دوران احتجاج بنی گالہ آنے والے پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری اسد عمر کی گاڑی روک لی تو انہوں نے مظاہرین سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو یہاں دیکھ کر خوشی اور تکلیف دونوں ہو رہی ہے۔

نیوٹرلز کو کہا تھا، سازش کے تحت حکومت کو گرایا گیا تو سنبھالا نہیں جائے گا: عمران خان

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ جانے کے لیے جب سابق وفاقی وزیر اسد عمر بنی گالہ پہنچے تو وہاں احتجاج کے لیے خیبرپختونخوا سے آئے ہوئے ینگ ٹیچرز نے ان کی گاڑی روک لی۔

احتجاجی ینگ ٹیچرز نے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سے مطالبہ کیا کہ وہ ان کے مطالبات منظور کرانے میں تعاون کریں۔

سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے اس موقع پر گاڑی سے نکل کر اساتذہ سے بات چیت کی اور کہا کہ آپ کا پیغام چیئرمین تحریک انصاف تک پہنچا دیتا ہوں لیکن آپ کو اس طرح دیکھ کر تکلیف اور خوشی دونوں محسوس ہو رہی ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ تکلیف اس بات کی ہے کہ اساتذہ کا رشتہ احترام کا ہے، ہم اور ہمارے بچے اساتذہ کے پڑھائے ہوئے ہیں، اساتذہ کو یہاں آکر نہیں بیٹھنا چاہیے تھا۔

اساتذہ کم، دوست زیادہ، ایک ساتھ کھاتے پیتے، چینی اساتذہ بارے شاگردوں کے تاثرات

پی ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکریٹری اسد عمر نے کہا کہ خوشی اس بات کی ہے کہ اپنے حق کے لیے احتجاج کرنا چاہیے اور وہ آپ کر رہے ہیں، اساتذہ منظم ہیں اور اپنا دو ٹوک مؤقف بھی اپنائے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم تھا کہ یہاں پر احتجاج چل رہا ہے۔

اسد عمر نے اس موقع پر احتجاج کرنے والے اساتذہ کو یقین دہانی کرائی کہ مجھے یقین ہے کہ آپ کے جائز مطالبے پر عمران خان آپ کے ساتھ ہوں گے لیکن بجٹ میں دیکھنا ہوگا کہ وہاں سے سپورٹ کر سکتے ہیں یا نہیں؟

عوام نے عمران خان کو مسترد کردیا ہے، رات 9 بجے کاروبار بند تھا، لوگ کیوں نہیں آئے؟رانا ثنا اللہ

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا کہ صحت کارڈ پر بھی کہا گیا کہ بجٹ میں گنجائش نہیں ہے، یقین رکھیں کہ عمران خان انصاف کی بات پر آپ کے ساتھ ہوں گے۔


متعلقہ خبریں