روڈ ٹو مکہ منصوبہ مستقبل میں پاکستان کے دیگر شہروں تک پھیلایا جائے گا، وزیراعظم


وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ روڈ ٹو مکہ منصوبہ مستقبل میں پاکستان کے دیگر شہروں تک پھیلایا جائے گا۔

انہوں نے یہ بات سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی سے ملاقات کے دوران کہی، ملاقات میں روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ سے متعلق پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات میں روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ ٹیم بھی شریک ہوئی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں،باہمی دلچسپی کے تمام امور پر دونوں ممالک کا موقف مشترک ہے۔دونوں ممالک وقت کے نشیب و فراز میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

پاکستان سمیت پانچ ممالک کے عازمین حج کیلئے روٹ ٹو مکہ سہولت

وزیراعظم  نے روڈ ٹو مکہ منصوبے پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام کے تحت ہزاروں پاکستانی عازمین حج کو سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

ملاقات میں سعودی سفیر نے دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہروٹ ٹو مکہ منصوبے کے تحت آنے والے عازمین کی امیگریشن ان کے ملکوں میں ہی کر لی جاتی ہے جب یہ عازمین مملکت پہنچتے ہیں تو صرف بارکوڈ سکین کرکے انہیں بسوں میں سوار کردیاجاتا ہے۔

منصوبے کے تحت آنے والے عازمین کا سامان بھی ان کے ملکوں سے ہی لے لیا جاتا ہے۔ انہیں مملکت آنے کے بعد سامان کےلیے پریشان نہیں ہونا پڑتا۔

روڈ ٹو مکہ پروگرام میں تیونس، پاکستان، بنگلہ دیش، انڈونیشیا اور ملائشیا شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں