ووٹ کا اندراج اب بھی ممکن

By Election

ووٹ کا اندراج اب بھی ممکن ہے۔شہری غیر حتمی فہرست پر درج اپنے ووٹ کی تفصیلات شناختی کارڈ نمبر 8300 پر ایس ایم ایس کر کہ حاصل کر سکتے ہیں۔

اگر ووٹ کا اندارج غلط ہوا تو اب بھی درستگی کا وقت ہے۔شناختی کارڈ کے مستقل یا عارضی پتا کے مطابق اپنا ووٹ درج کروایا جا سکتا ہے۔ کسی غیر متعلقہ یا پھر وفات پاجانے والے ووٹر کے ووٹ کے اخراج اور شناختی کارڈ کے مطابق کوائف کی درستگی بھی ہو سکتی ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کے لئے ملک بھر میں غیرحتمی انتخابی فہرستوں کی اشاعت کے لئے ڈسپلے سینٹر قائم کردیئے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹ کے اندراج اور منتقلی کے فارم پندرہ کسی ووٹ ہر اعتراض یا حذف کرنے کےلیے فارم سولہ جبکہ کوائف کی درستگی کے لیے فارم سترہ مکمل کر کے الیکشن کمیشن آفس جمع کروایا جا سکتا ہے۔

شہری غیر حتمی فہرست پر درج اپنے ووٹ کے اندراج کی تفصیلات شناختی کارڈ نمبر 8300 پر ایس ایم ایس کر کہ حاصل کر سکتے ہیں۔ قانونی ماہرین کے مطابق مقررہ وقت تک الیکشن کمیشن شناختی کارڈ کے مطابق کوائف کی درستگی کا پابند ہے۔

اگر الیکشن کمیشن ووٹ کا اندراج غلط کرے تو اسے بغیر کسی فیس کے درست کیا جا سکتا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق تقریبا 12 کروڑ سے زائد ووٹرز کے لیے ملک بھر میں 20ہزار 149 جبکہ صرف لاہور میں 903 ڈسپلے سینٹرز تعلیمی اداروں اور سرکاری عمارتوں میں قائم کئے گئے ہیں۔ ان سنٹرز پر 19 جون تک کوائف کی درستی اور جانچ پڑتال ہو سکے گی۔


متعلقہ خبریں