سیاست میں آیا تو مرنے کا خوف نکال دیا، آج 16 جماعتیں میرے خلاف اور میں اکیلا ہوں، عمران خان

عمران خان کا پارٹی تنظیموں کو عام انتخابات کیلئے امیدواروں کو شارٹ لسٹ کرنے کا ٹاسک

سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جب سیاست میں آیا تو اپنے مرنے کے خوف پر قابو پالیا، آج 16 جماعتیں میرے خلاف ہیں اور میں اکیلا ہوں۔؎

چیئرمین پی ٹی آئی  عمران خان نے برطانوی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میرے خلاف منصوبہ بندی کرنے والے پریشان ہیں، وہ مجھے واپس نہیں چاہتے، روس صرف ایک دن کے لیے گیا ،نہیں جانتا تھا کہ کیا ہونے والا ہے۔

ایک گھنٹے میں طے کرنا تھا کہ روسی صدر سے ملاقات کرنی ہے یا نہیں، عراق افغانستان اور یوکرین میں تمام فوجی کارروائیوں کے خلاف ہوں،
زیادہ آبادی والے ممالک کو دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات قائم رکھنے چاہئیں، بھارت نے اپنے لوگوں کے فائدے کے لیے پالیسیاں بنائی ہیں، ہمیں بھی آزاد خارجہ پالیسیاں بنانی چاہیئں جو عوامی مفاد میں ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: مقصود چپڑاسی مرا نہیں قتل کیا گیا ہے، شہبازگل کا الزام

انہوں نے کہا کہ اگر روسی صدر پیوٹن کو اندازہ ہوتا کہ کیا ہونے والا ہے تو وہ جنگ شروع نہ کرتے، اپنے خلاف ہونے والی سازش کا مجھے چھ ماہ قبل ہی پتہ چل گیا تھا، میں سوچتا تھا کہ یہ لوگ سازش میں کامیاب نہیں ہوں گے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے تیس سال تک حکومت کی اور ان کے خلاف بڑی تعداد میں کرپشن کیسز ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ مجھے عہدے سے ہٹنانے والی 60 فیصد کابینہ ضمانت پر ہے اور ان کے خلاف اربوں کے کرپشن کیسز ہیں، امید ہی نہیں تھی کہ ہماری حکومت کو بدل کر ملک کو مجرموں کے ہاتھ سونپ دے دیا جائے گا۔

جب ہماری حکومت ترقی کرنے لگی اور اوپر جانے لی تو اسے ختم کر دیا گیا۔


متعلقہ خبریں