شادی ہالز اور مارکیز کو رات 10 بجے بند کرنے کے احکامات جاری: ون ڈش کی اجازت ہوگی


اسلام آباد: شادی ہالز اور مارکیز کو شب دس بجے کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔ شادی میں ون ڈش سے زائد کی اجازت بھی نہیں ہو گی۔

توانائی کی بچت، ملک بھر میں بازار رات ساڑھے 8 بجے بند کر نے کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق یہ احکامات ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن نے جاری کیے ہیں۔ انہوں نے احکامات جاری کرنے سے قبل شادی ہالز مالکان سے بھی تفصیلی ملاقات کی۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق 10 بجے کے بعد کھلے شادی ہالز اور مارکیز کے خلاف کارروائی ہوگی، 10 بجے تمام شادی ہالز اور مارکیز کی لائٹس بند کر دی جائیں گی، 15 منٹ کا مارجن دیا جائے گا اس کے بعد کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ڈی سی اسلام آبادعرفان میمن کے مطابق شادی میں ون ڈش سے زیادہ کی اجازت نہیں ہو گی، ون ڈش میں سالن ،چاول، روٹی نان اور ون سویٹ ڈش شامل ہیں۔

حکومت نے توانائی کے شعبے اور ملکی سلامتی کو داؤ پر لگا دیا ، حماد اظہر

ہم نیوز کے مطابق ڈی سی اسلام آباد نے واضح کیا ہے کہ ون ڈش کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں