لاہور ہائیکورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو چیلنج کر دیا گیا، جوڈیشل ایکٹوازم پینل کیجانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو چیلنج کیا گیا۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران پیٹرولیم مصنوعات میں 60 روپے تک اضافہ کیا گیا، ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے کہا کہ ہوشربا اضافے سے مہنگائی کا طوفان آجائے گا، پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا ہر اشیائے ضروریہ پر اثر پڑے گا، عدالت پیٹرولیم مصنوعات کے اضافے کو فوری کالعدم قرار دے۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے بھی آج بعد نماز جمعہ پرامن احتجاج کی کال دی ہے۔
عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ عوام امپورٹڈ حکومت کی انسان کش پالیسیوں اور ہوش ربا مہنگائی کے خلاف بعد نماز جمعہ باہر نکلیں اور احتجاج ریکارڈ کروائیں۔
I want everyone to come out & protest peacefully after Juma prayers tomorrow against this Imported govt’s anti-people policies of massive price hikes to crush the public & wreak economic havoc in the country since they have no stakes here as their assets are all abroad.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 2, 2022
واضح رہے کہ حکومت نے پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں 30/30 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے جس کی وجہ سے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پیٹرول کی قیمت 200 روپے فی لیٹر سے تجاوز کر گئی ہے۔