امریکی چرچ میں فائرنگ سے3 ہلاک، بائیڈن کا کانگریس سے ہتھیاروں پر پابندی لگانے کا مطالبہ


امریکی ریاست لوا میں فائرنگ سے 3افراد ہلاک ہو گئے، فائرنگ کا واقعہ ایمز شہر میں چرچ کی پارکنگ میں پیش آیا۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں حملہ آور بھی شامل ہے، حملہ آور کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والی دو خواتین ہیں، جبکہ وسکوسن میں بھی فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہو گئے۔

یہ فائرنگ کا واقع امریکی صدر جوبائیڈن کے بیان کے بعد آیا، جس میں انہوں نے امریکی کانگریس سے ہتھیاروں پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے، جوبائیڈن نے کہا کہ فائرنگ کے سلسلے سے نمٹنے کیلئے گن کنٹرول کے اقدامات کو لاگو کیا جائے، ہم اور کتنا قتل عام قبول کرنے کو تیار ہیں ؟ گن کنٹرول کے بل میں ری پبلکن ساتھ دیں، امریکا میں نوجوانوں کی ذہنی صحت کا شدید بحران ہے ، اس بارے کچھ کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی اسپتال میں فائرنگ، 4 افراد ہلاک

امریکا میں 2022 میں گن وائلنس سے 18 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔ جبکہ گزشتہ ہفتے اسکول ، یونیورسٹی اور اسپتال میں فائرنگ سے 22 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

امریکہ کی ریاست ٹیکساس کے ایک پرائمری سکول میں فائرنگ کے واقعے میں 19 بچوں سمیت 21 افراد اس وقت ہلاک ہو گئے تھے جب ایک 18 سالہ مسلح لڑکا سکول کی عمارت میں داخل ہوا اور اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

 


متعلقہ خبریں