قومی اسمبلی کی چھ جنرل نشستیں کم کر دی گئیں

الیکشن کمیشن

قومی اسمبلی کی جنرل نشستیں 272 سے کم کر کے 266 کر دی گئی ہیں۔

الیکشن کمیشن نے نئی حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی ہے جس کے مطابق سندھ میں ایک حلقے کا اضافہ  کیا گیا ہے۔

کراچی کے حلقے بیس سے بڑھا کر 21 کردیئے گئے جب کہ خیبر پختون خوا کے حلقے اکاون سے کم ہو کر پینتالیس ہو گئے ہیں۔

صدر مملکت نے پنجاب اور کے پی سے الیکشن کمیشن ممبران کی تعیناتیوں کی منظوری دیدی

قومی اسمبلی میں سندھ کی جنرل نشستیں 60 سے بڑھ کر 61 ہوگئیں جب کہ پنجاب کی جنرل نشستیں141 اور بلوچستان کی16 ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قومی اسمبلی کا ہر حلقہ لگ بھگ 6 لاکھ 68 ہزار ووٹرز، خیبر پختونخوا میں 7 لاکھ 89 ہزار ووٹرز جب کہ پنجاب میں قومی اسمبلی کا ہر حلقہ لگ بھگ 7 لاکھ 80 ہزار ووٹرز پر مشتمل ہے۔

سندھ میں قومی اسمبلی کاہر حلقہ لگ بھگ 7 لاکھ 84 ہزار500 ووٹرز جب کہ بلوچستان میں قومی اسمبلی کاہر حلقہ لگ بھگ 7 لاکھ 71 ہزار ووٹرز پر مشتمل ہے۔


متعلقہ خبریں