نالائقوں کی حکومت آگئی، معاملہ بگاڑ دیا : مزمل اسلم

نالائقوں کی حکومت آگئی، معاملہ بگاڑ دیا : مزمل اسلم

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان برائے معاشی امور مزمل اسلم نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کا معاہدہ ٹیکس ٹارگٹ پر ہوتا ہے، اب نالائقوں کی حکومت آگئی ہے، معاملہ بگاڑ دیا ہے۔

پیٹرول مہنگا، ڈالر سستا ، انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 13 پیسے سستا ہوگیا

ہم نیوز کے پروگرام ’پاکستان کا سوال‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مزمل اسلم نے کہا کہ مفتاح اسماعیل نے پہلے کہا تھا کہ پیٹرول کی قیمت نہیں بڑھائیں گے، پہلے انہوں نے کہا کہ پاکستان 4 فیصد گروتھ کررہا ہے جب کہ وہ 6 فیصد نکلا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں ںے کہا کہ نومبر میں آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات ہوئے،  آئی ایم ایف نے کہا کہ جنوری کے بعد ٹیکس کی رفتار کم ہو جائے گی، آئی ایم ایف نے خسارہ کم کرنے کیلئے پیٹرولیم لیوی بڑھا نے کو کہا،
ہم نے 466 ارب روپے کا بندوبست کیا۔

عوام نے امپورٹڈ حکومت کی قیمت ادا کرنا شروع کر دی، پیٹرول قیمت میں سب سے بڑا اضافہ ہوا ہے: عمران خان

پی ٹی آئی ترجمان برائے معاشی امور مزمل اسلم نے کہا کہ ہم نے 15 روپے پیٹرول پر اور 25 روپے ڈیزل پر سبسڈی دی تھی۔

انہوں نے کہا کہ جب سے ان کی حکومت آئی ہے خام تیل کی قیمت نیچے آگئی ہے، ہم نے 28 فروری کو پیٹرول کی قیمت کم کردی جب کہ ہم نے اس سے قبل 14 بار پیٹرول کی قیمت بڑھائی تھی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، ٹرانسپورٹرز نے کرائے بڑھا دیئے

ہم نیوز کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے مزمل اسلم نے کہا کہ یوکرین جنگ کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمت بڑھی ہے، ہم نے حکومت رہتے ہوئے قیمت بڑھائی اور کم کی،ہم نے کبھی نہیں کہا کہ فوج اس کی  تصدیق کرے۔


متعلقہ خبریں