آئی ایم ایف کا معاملہ تقریباً حل ہوگیا، انکم ٹیکس میں اضافہ نہیں ہو گا: مفتاح اسماعیل


اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی ایم ایف کا معاملہ تقریباً حل ہو گیا ہے، سب نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا اعلان

ہم نیوز کے پروگرام ’سچویشن روم‘ میں بات چیت کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ انکم ٹیکس میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔

انہوں ںے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں سمجھتی ہیں کہ اس سے عوام کے بوجھ میں اضافہ ہو گا، خواجہ آصف نے صاف کہا کہ قومی مفاد میں کام کریں، سیکریٹری پیٹرولیم ایک سمجھدار اور قابل آدمی ہیں، مجھے معلوم ہے کہ بجٹ مشکل ہوگا۔

دو آپشن تھے، اول الیکشن کی طرف جاتے، دوئم عوام کو حقیقت بتاتے: طارق فضل چودھری

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سعودی عرب مختلف منصوبے شروع کرے گا، ہم سمجھتے ہیں کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔


متعلقہ خبریں