دو آپشن تھے، اول الیکشن کی طرف جاتے، دوئم عوام کو حقیقت بتاتے: طارق فضل چودھری


اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ ہمارے پاس دو آپشن تھے، اول الیکشن کی طرف جاتے، دوئم عوام کو حقیقت بتاتے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا اعلان

ہم نیوز کے پروگرام ’سچویشن روم‘ میں سوالات کے جوابات دیتے ہوئے سابق رکن قومی اسمبلی طارق فضل چودھری نے کہا کہ اتحادی پہلے بھی ہمارے ساتھ تھے اور اب بھی ساتھ ہیں، حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔

حل بتا دیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہیں بڑھائیں گے، اسحاق ڈار

طارق فضل چودھری نے دعویٰ کیا کہ موجودہ حکومت عمران خان کی حکومت سے بہتر ہے، ہم جو پلان کرتے ہیں وہ ملک کی بہتری کے لیے ہوتے ہیں، ہماری ٹیم اور نیت اچھی ہے۔

بھارت میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی

ہم نیوز کے مطابق میں بات چیت کے دوران ن لیگ کے رہنما طارق فضل چودھری نے کہا کہ عمران خان نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی دھجیاں اڑا دیں، پی ٹی آئی سمجھتی ہے کہ ان کی والی پریکٹس سب کریں گے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سر آنکھوں پر۔


متعلقہ خبریں