اسپیکر کا کردار ہاؤس کے کسٹوڈین سے زیادہ عمران خان کے ملازم جیسا بن چکا ہے، حمزہ شہباز

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے پریس کانفرنس ملتوی کردی: قانونی ٹیم طلب

وزیر اعلیٰ پنجاب  حمزہ شہباز  کا کہنا ہے کہ اسپیکر کا کردار ہاؤس کے کسٹوڈین سے زیادہ عمران خان کے ملازم جیسا بن چکا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے پارلیمانی پارٹی کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ آئین او رقانون کے مطابق چلیں گے۔کھیل اور تماشے ہمارا راستہ نہیں روک سکتے۔ان کھیل تماشوں کا انجام قریب ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ وزارت اعلیٰ پرویز الہٰی کے گھر چل کر گئی تھی، انہوں نے خود کو تماشا بنا لیا۔اسپیکر کا کردار ہاؤس کے کسٹوڈین سے زیادہ عمران خان کے ملازم جیسا بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے عوام کی خدمت کی،عوام ہمارا ٹریک ریکارڈ دیکھ کر ووٹ دیں گے۔ساتھ نبھانے والے اتحادیوں سے کیا گیا ہر وعدہ پورا کروں گا۔ساتھ دینے والوں کیلئے خود جا کر ووٹ مانگوں گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ عمران نیازی نے ایک کروڑ نوکریوں کی بجائے کروڑوں کو بیروزگار کردیا۔کینسر کی ادویات کی مفت فراہمی کا پروگرام دوبارہ سے شروع کررہے ہیں۔نواز شریف او ر شہبازشریف نے ارکان اسمبلی سے کیا گیا وعدہ پوراکرنے کاحکم دیا ہے۔

وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کے مشترکہ اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز پر بھرپور اعتماد کے اظہار کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی۔

اجلاس میں پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے حوالے سے حکمت عملی طے کی گئی۔پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں مریم نواز کے بارے میں عمران خان کے نازیبا ریمارکس کی شدید مذمت کی گئی،

اجلاس میں صوبے کے عوام کے لئے سستے آٹے کی فراہمی پر وزیر اعلی حمزہ شہباز کے عوام دوست اقدام کو سراہا گیا۔

 


متعلقہ خبریں