111 ٹی شرٹس پہن کر دوڑ، شہری نے ورلڈ ریکارڈ بنا لیا


ایک سو گیارہ ٹی شرٹس پہنے میراتھن میں شرکت کر کے امریکی شہری نے نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کروالیا۔

دو سو ورلڈ ریکارڈ رکھنے والے ڈیوڈ نے سائنس، ٹیکنالوجی، انجینیئرنگ اور ریاضی کے فروغ کے لیے اس مہم میں حصہ لیا۔

ڈیوڈ نے میراتھن دوڑ کا نصف فاصلہ دو گھنٹے 47 منٹ میں طے کیا جبکہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق انہیں تین گھنٹے میں یہ فاصلہ طے کرنا تھا۔

واضح رہے کہ میراتھن مکمل کرنے کے لیے 26 میل 300 گز کا فاصلہ طے کرنا تھا، تاہم، ڈیوڈ نے آدھا فاصلہ طے کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہاف میراتھن سے پہلے اس کی سپورٹ ٹیم کو اسے 111 ٹیز پہنانے میں تقریباً 25 منٹ لگے۔

ڈیوڈ کے 111 ٹی شرٹس کا وزن 18 کلوگرام تھا، جس کی وجہ سے میراتھن میں بھاگنا کوئی آسان کام نہیں تھا، ان کا کہنا ہے کہ کپڑوں کے وزن سے خون کی روانی متاثر ہونے لگی، جس سے ان کے جسم میں درد محسوس ہونے لگی، اور پسینے سے کپڑوں کا وزن مزید بڑھ گیا۔

تاہم ان تمام مشکلات کے بعد بھی انہوں نے ہمت نہ ہاری اور ریس کا نصف حصہ مکمل ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

 


متعلقہ خبریں