نگران وزیراعظم کے لیے انٹرویو شروع ہوچکے ہیں، شیخ رشید کا دعویٰ

ملک بچانے کیلئے دو ادارے ہیں، عظیم افواج اور عدلیہ کو اس طرف دیکھنا ہو گا: شیخ رشید

فوٹو: فائل


سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کے لیے انٹرویو شروع ہوچکے ہیں، یہ لوگ اداروں سے بھیک مانگ رہےہیں ، اداروں سے کہہ رہے ہیں ایک سال دیا جائے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ 31 مئی سے پہلے فیصلے آجائیں گے، قو م عمران خان کے ساتھ ہے، ان کے پاس ایک ووٹ کی اکثریت ہے، یہ قائم نہیں رہ سکتے، حکمران کے لیے مشکلات ہی مشکلات ہیں، یہ لوگ جتنی دیر کریں گے اتنی سیاسی قبر کھودیں گے، آصف زرداری نے ان کو وہاں مارا ہے جہاں پانی نہیں ملتا۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم قیمتوں کا کیا کروں؟ شہباز شریف کا مولانا اور زرداری سے مشورہ

وزارتیں بانٹنے میں ان سب کے اپنے مفادات ہیں، پہلے جو ہوا وہ ہمارے حق میں چلا گیا، کل جو ہوا وہ بھی حق میں ہے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ ایف آئی اے سے آصف زرداری، فریال تالپور اور حمزہ شہبازکے کیسز واپس لینے کا کہا جارہا ہے، ادارے سب کچھ دیکھ رہے ہیںں، حکومت نیب کا کچھ بگاڑ نہیں سکتی، عمران خان سندھ میں خود انتخابی مہم چلائیں گے، عمران خان ٹکٹ کا معاملہ بھی خود دیکھیں گے۔


متعلقہ خبریں