اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔ اس ضمن میں باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
وزیر خزانہ نے پیٹرول کی قیمتیں نہ بڑھانے کا اعلان کر دیا
ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق باضابطہ طور پر نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے تحت قیمتوں کا تعین آئندہ 15 روز کے لیے کیا گیا ہے۔
نوٹی فکیشن کے تحت پیٹرول کی قیمت 149 روپے 86 پیسے برقرار رہے گی جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی 144 روپے 15 پیسے فی لیٹر رہے گی۔
پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے اورڈیزل میں 15 روپے فی لٹر اضافے کا امکان
ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 125 روپے 56 پیسے برقرار رہے گی اور اسی طرح لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت بھی 118 روپے 31 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔