سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے روکنے پرسپریم کورٹ جانے کا اعلان کردیا.
شیخ رشید نے ٹوئٹر پر پیغام دیا کہ اگر ایک کروڑ اوورسیز پاکستانیوں ووٹ کے حق سے روکا گیا تو سپریم کورٹ جاؤں گا، اوورسیزپاکستانیوں کےپیسوں سے ملک چل رہا ہے، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلوا کر رہوں گا۔
انہوں نے لکھا کہ ساری دنیا میں اوورسیز پاکستانی بھی موجودہ حکومت کے اس فیصلے کے خلاف احتجاج کریں گے۔
اگر ایک کروڑ اوورسیز پاکستانیوں کو جن کے پیسوں سے ملک چل رہا ہے ان کو ووٹ دینے کے حق سے روکا گیا تو میں سپریم کورٹ جاؤں گا اور ان کو یہ حق دلوا کر رہوں گا اور ساری دنیا میں اورسیز پاکستانی بھی موجودہ حکومت کے اس فیصلے کے خلاف احتجاج کریں گے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) May 11, 2022
پاد رہے گزشتہ روز منحرف تحریک انصاف رکن نورعالم خان نے دوہری شہریت رکھنے والوں کو ووٹ کا حق دینے کی مخالفت کی تھی، نور عالم نے کہا کہ جو بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا بل لایا گیا تھا اس کی حمائت کریں گے، دوہری شہریت والوں کو الیکشن لڑنے کی حمایت نہیں کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: منحرف ارکان کے جواب الیکشن کمیشن میں جمع،تحریک انصاف نے مہلت مانگ لی
دوہری شہریت والوں کو ووٹ کا حق دینے کے حامی وہ ہیں جو لیڈروں کو چندہ دیتے ہیں، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ یہ بل انتخابی اصلاحات کمیٹی کو بھیج دیا جائے، جس کے بعد بل کو انتخابی اصلاحات کمیٹی کو بھیج دیا گیا۔
شیخ رشید نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ ہندوستان کے ساتھ تجارت کرنے کا موجودہ حکومت کا ایجنڈہ ہندوستان کے 5 اگست کے آرٹیکل 35۔Aاور 370 کے ناپاک فیصلے کی حمایت کے مترادف ہے، جسے پاکستانی اور کشمیری قوم کسی بھی قیمت پر قبول نہیں کرے گی۔
ہندوستان کے ساتھ تجارت کرنے کا موجودہ حکومت کا ایجنڈہ ہندوستان کے 5 اگست کے ارٹیکل 35۔Aاور 370 کے ناپاک فیصلے کی حمایت کے مترادف ہے جسے پاکستانی اور کشمیری قوم کسی بھی قیمت پر قبول نہیں کرے گی۔
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) May 11, 2022