فرح خان کے اثاثوں کی چھان بین میں اہم پیش رفت

فرح شہزادی کا غیر معروف ملک وینا تاؤ کا خفیہ پاسپورٹ منظر عام پر آگیا

لاہور: فرح خان ا ور احسن جمیل گجر کے اثاثوں کی چھان بین میں اہم پیش رفت ہے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے مختلف اداروں کو 100 سے زائد لیٹر ارسال کر دیئے۔ فرح خان اور احسن جمیل کی مبینہ کمپنیوں کا ریکارڈ جمع کرنے کے لیے ایس ای سی پی کو خطوط ارسال کیے گئے ہیں۔

ٹیکس ریکارڈ اور ویلتھ اسٹیٹمنٹ کے حصول کے لیے ایف بی آر کو بھی مراسلہ جاری کیا گیا اور مشتبہ بینک اکاؤنٹس کی معلومات کے لیے مختلف حکومتی و پرائیویٹ بینکوں کو مراسلے جاری کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چودھری پرویز الہیٰ نے ایڈووکیٹ جنرل کی برطرفی کی سمری پر دستخط نہیں کیے

فرح خان اور احسن جمیل کے نام جائیدادوں کی تفصیلات کے لیے ریونیو آفس و دیگر اداروں سے بھی رابطہ کر لیا گیا جبکہ جائیداد کی تفصیل کے لیے لینڈ ریکارڈز کو بھی نیب لاہور نے مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

فرح خان اور ان کے شوہر کے خلاف اکاؤنٹبیلٹی لاء کے سیکشن 19 کے تحت معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔


متعلقہ خبریں