کبھی اپنے اداروں کو نقصان نہیں پہنچائیں گے،ہم نے یہیں رہنا ہے، عمران خان

عمران خان کا پارٹی تنظیموں کو عام انتخابات کیلئے امیدواروں کو شارٹ لسٹ کرنے کا ٹاسک

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان نے کہا ہے کہ ہم کبھی اپنے اداروں کو نقصان نہیں پہنچائیں گے،ہم نے یہیں رہنا ہے۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ کہتے ہیں ہم فوج کے خلاف بات کرتے ہیں، شہباز شریف کا بڑا بھائی فوج کے خلاف بات کرتا تھا، مودی سے ملاقاتیں انہوں نے کیں، عمران خان کا جینا مرنا پاکستان میں ہی ہے، لندن نہیں بھاگوں گا۔

مزید کہا کہ شہباز شریف نے آج سارا ڈرامہ کیا، شہبازشریف اور اس کا بھائی میر جعفر اور میر صادق ہیں۔ اسے کل جہلم کے جلسہ میں جواب دوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کہتا ہے ہمیں مشکل وقت ملا ہے، مشکل وقت تو ہمیں ملا تھا، ہم نے سب سے زیادہ ڈالرز ملک میں لائے، ٹیکس بھی سب سے زیادہ ہم نے اکٹھا کیا، ہماری ایکسپورٹس بھی سب سے بہتر رہیں، فصلیں بھی سب سے زیادہ ہوئیں۔

عمران خان نے کہا کہ کورونا میں ساری دنیا تباہ ہو گئی، ہم نے معیشت کو سنبھال کر رکھا، انہوں نے امریکا کے ساتھ مل کر ہمارے خلاف سازش کی۔

انہوں نے کہا کہ جو وقت کی اہمیت نہیں سمجھتا وہ کبھی کامیاب نہیں ہوتا، کبھی پاکستان کی تاریخ میں ایسا جذبہ جنون نہیں دیکھا، 26 سال سے کہہ رہا ہوں کہ کبھی کسی کے سامنے نہیں جھکوں گا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ میں نے کوئی نئی بات نہیں کی،یہاں یہ چور اور کرپٹ وہ سارا پیسہ لوٹ لیتے ہیں، یہ لوگ خود لندن میں جا کر بیٹھ جاتے ہیں، لندن میں مے فیئر اپارٹمنٹس اربوں روپے کے ہیں۔

مزید کہا کہ ہندوستان کا گروتھ ریٹ منفی میں چلا گیا، ہم نے اسی دور میں گروتھ ریٹ 5سے6 فیصد تک لے جا کر دکھایا۔

حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سارے کریمینلز اوپر آ کر بیٹھ گئے ہیں، کوئی قاتل ہے اور کوئی ضمانت پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں ان کے خلاف سیاست نہیں جہاد کر رہا ہوں، اپنے حلقوں میں جائیں جہاں تحریک انصاف کا نام آئے گا لوگ آپ کی طرف دیکھیں گے۔
اس سے قبل ’رابطہ ایپ‘ کی لانچنگ تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو ایسی جماعت بنانا چاہتا ہوں جو ہمارے جانے کے بعد بھی چلتی رہے۔

عمران خان نے کہا کہ ملک سے موروثی سیاست کا خاتمہ اورتحریک انصاف کے اندر میرٹ کا نظام مستقل کرنا چاہتے ہیں،ایک ہی خاندان بار بار سیاست میں آجاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت جتنی بہتر ہو اتنا ہی میرٹ کا خیال ہوتا ہے، بادشاہت کے نظام میں صرف خون کے رشتے دیکھے جاتے ہیں، پاکستان میں سیاسی پارٹی صرف باپ وزیراعظم اور بیٹا وزیراعلیٰ تک محدود ہوتی ہے۔

پارٹی کی ممبر شپ کر کے اسے ادارہ بنانے کے لیے اقدامات اٹھائیں گے، ڈیٹا حاصل کر کے ماڈرن ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، ٹکٹ جاری کرتے ہوئے ممبران کی رائے کو مدنظر رکھیں گے۔

عمران خان کی قومی اداروں کے خلاف مہم ملکی سلامتی کے لیےخطرناک ہے، آصف زرداری
مزید کہا کہ ڈیٹا حاصل کر کے ماڈرن ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں،ٹکٹ جاری کرتے ہوئے ممبران کی رائے کو مدنظر رکھیں گے،م حلقوں میں اپنے ممبران سے رائے لیں گے کیونکہ ووٹ انہوں نے ڈالنا ہے۔

یہ خوددار قوم ہے جو جاگ اٹھی ہے،  قوم جب نیوٹرل ہو جائے تو ختم ہو جاتی ہے، خوددار قوم اپنے حقوق کیلئے کھڑی ہوتی ہے،اپنے حقوق کیلئے کھڑی ہونے والی ہی زندہ قوم ہوتی ہے۔


متعلقہ خبریں