عمران خان ناکام حکمت عملی کی وجہ سے ناکام ہوئے، آصف زرداری

بلاول بھٹو پیپلزپارٹی کے اگلے وزیراعظم ہوں گے، آصف زرداری

سابق صدر و پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پرویزالٰہی وعدہ کرکے بھاگ گیا لیکن اس کا بڑا بھائی میرے ساتھ کھڑا ہے۔

جلسے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ زندگی میں ہرقسم کے حالات دیکھے ہیں، کبھی جیل میں تو کبھی ایوان صدر ، جو پیار مجھے عوام میں یہاں ملتا ہے وہ کہیں نہیں ملا۔

انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کو عوام سے عشق تھا ، عمران خان ناکام حکمت عملی کی وجہ سے ناکام ہوئے ہیں، میں نے انہیں نہیں گرایا یہ اپنے عمل کی وجہ سے گرے ہیں۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ جو بینچ مارک میں نے چھوڑے تھے یہ اس کو بھی برقرار نہیں رکھ سکے ، ہم نے 26 ملین ڈالر پر ایکسپورٹ چھوڑی تھی ابھی ایکسپورٹ 25ملین ڈالر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر کوئی کہتا ہے ملک ہم چلائیں گے ملک ایسے نہیں چلتے ہیں،ہم ملک چلا کر دکھائیں گے ہمارے ساتھ دوست ہیں۔


متعلقہ خبریں