پشاور: صوبہ خیبرپختونخوا کی حکومت نے کل بروز پیر دو مئی کو سرکاری طور پر عیدالفطر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبائی حکومت نے یہ فیصلہ مسجد قاسم خان کی غیرسرکاری کمیٹی کے اعلان کے بعد کیا ہے۔
پاکستان میں چاند نظر نہیں آیا، عیدالفطر منگل کو منائی جائیگی
ہم نیوز کے مطابق مسجد قاسم علی خان سے مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے شوال کا چاند نظر آنے اورکل عیدالفطر منانے کا اعلان کیا تھا۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کل گورنر ہاؤس پشاور میں عید الفطر کی نماز ادا کریں گے جب کہ اراکین کابینہ اور دیگر سرکاری حکام بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں سے شوال المکرم کا چاند دیکھنے کی 130 شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔
شوال کا چاند نظر نہیں آیا، سعودی عرب، یو اے ای سمیت خلیجی ممالک میں عید الفطر 2مئی کو ہو گی
واضح رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ملک میں چاند نظر نہ آنے اور 3 مئی کو عید الفطر منانے کا اعلان کیا ہے۔