جہانگیر ترین واپس پاکستان پہنچ گئے

پُرانی پارٹی میں عوام کی خدمت نہ کرسکے، نیا پاکستان ضرور بنائیں گے، جہانگیر ترین

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما جہانگیر ترین برطانیہ میں دو ماہ سے زائد زیر علاج رہنے کے بعد پاکستان پہنچ گئے۔

رکن ترین گروپ سلمان نعیم کے مطابق جہانگیر ترین اور علی ترین دبئی سے لاہور پہنچے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جہانگیر ترین ذاتی معالحین کی اجازت کے بعد پاکستان واپس آئے ہیں۔

جہانگیر ترین کی پاکستان واپسی ایک بار پھر مؤخر

یاد رہے کہ جہانگیر ترین جو کہ علالت کے باعث پہلے لاہور میں زیر علاج رہے بعد ازاں وہ برطانیہ علاج کے لئے چلے گئے۔

وہ چند ماہ قبل لندن گئے تھے وہاں پر ڈاکٹرز کے زیر علاج رہنے کے بعد سفر کی اجازت ملنے پر کچھ روز قبل دبئی پہنچے۔

دبئی میں کچھ روز قیام کی بعد جہانگیر ترین لاہور پہنچے جہانگیر ترین نے علالت کے دوران فون کرکے خیریت دریافت کرنے اور دعائیں کرنے والے احباب کا شکریہ ادا کیا ہے۔


متعلقہ خبریں