پاکستان نے بھارتی وزیر اعظم کے مقبوضہ جموں و کشمیر کے دورے کو مسترد کردیا.
پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نے بڑے حفاظتی حصار میں جموں کا مختصر دورہ کیا لیکن دورے کے موقع پرمقبوضہ کشمیر کے لوگ بھارتی قبضے کے خلاف یوم سیاہ منا رہے تھے۔
مقبوضہ کشمیر میں میں دریائے چناب پر پن بجلی منصوبے کے سنگ بنیاد رکھنے کی بھی شدید مذمت کرتے ہیں، ریٹل پن بجلی منصوبے کا بھارتی ڈیزائن پاکستان کی طرف سے متنازعہ رہا ہے، کوار ہائیڈرو الیکٹرک پلانٹ کے لیے بھارت نے اب تک پاکستان کے ساتھ معلومات کا تبادلہ نہیں یا،
بھارتی وزیر اعظم کی طرف سے دونوں منصوبوں کا سنگ بنیاد سندھ طاس معاہدے خلاف ورزی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورے سے قبل جموں میں دھماکے کی اطلاع
یاد گزشتہ روز بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی قومی پنچایتی راج دن کے موقع پر اتوار کو جموں و کشمیر پہنچے اور انھوں نے کئی ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور اعلان کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دھماکہ بھارتی وزیراعظم کی ریلی کے مقام سے 12 کلومیٹر دور ہوا۔ اگست 2019 میں جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد وزیراعظم نریندر مودی کا یہ پہلا باضابطہ دورہ کشمیر تھا۔
واضح رہے کہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے بعد سے کشمیریوں میں غم و غصہ ہے۔ جس سے بچنے کے لیے بھارتی فورسز نے وادی مِن مکمل طور پر کرفیو لگائے رکھا تھا۔