جماعت اسلامی کا بھی مبینہ مراسلے پر جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ


امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے بھی سپریم کورٹ سے مبینہ مراسلے پر جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے۔

سراج الحق نے وزیراعظم کو بھی منصوبوں کے بجائے انتخابی اصلاحات کرنے کا مشورہ دیا۔

او آئی سی اجلاس بھارت کو جارح قرار دے کر اس کا بائیکاٹ کرے، سراج الحق

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم منصوبوں پر توجہ دینے کے بجائے انتخابی اصلاحات اور الیکشن کا بروقت انعقاد یقینی بنائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فوری انتخابی اصلاحات اور الیکشن کا راستہ اختیار نہ کیا گیا تو ملک میں خانہ جنگی کا خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سب کی ذمہ داری ہے کہ حادثے سے بچیں اور ملک کو بحرانی کیفیت سے نکالیں۔


متعلقہ خبریں