مختصر وقت میں عوام کے مسائل کا حل موجودہ حکومت کی ترجیح ہے، شازیہ مری


وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہا ہے کہ مختصر وقت میں عوام کے مسائل کا حل موجودہ حکومت کی ترجیح ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کل بھی شہید بی بی کے نام سے تھا اور آئندہ بھی رہیگا، اس پروگرام کے ساتھ کھلواڑ کرنے کی کوشش کی گئی۔

شازیہ مری نے کہا کہ بلاول بھٹو شروع سے کہہ رہے تھے کہ حکومت کو آئینی طریقے سے گھر بھیجیں، حکومت کو آئینی طریقے سےگھر بھیجنے کا آپشن ہمارے سامنے واضح تھا، مختصر وقت میں عوام کے مسائل حل کرنے کی کوشش کرنی ہے۔

مزید کہا کہ پچھلی حکومت کی پلاننگ سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کے پاس کوئی ویژن نہیں تھا، اُنہوں نے بغیر سوچے سمجھتے، بغیر کسی ویژن کے فیصلے کیے۔

آج سب بلاول بھٹو کے پیج پر آگئے ہیں، شازیہ مری

ان کا کہنا تھا کہ وزیرخزانہ نے بتایا کہ مہنگائی کی شرح کی وجہ سے کچھ فیصلے کرنے پڑیں گے، جو حکمران عوام کے دکھون کا مداوا نہ کرسکے انہیں حکومت کا کوئی حق نہیں،عوام کا جینا مشکل کرنے والی حکومت کو آئینی طریقے سے گھر بھیجا گیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سابقہ حکمران ویژن سے محروم اور عوامی مسائل سے نابلد تھے، سمجھ سے بالاتر ہے کہ سابق حکمرانوں نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام کیوں تبدیل کیا۔


متعلقہ خبریں