صحافی کے گھر کا گھیراؤ ہوا تو حفاظت وزارت اطلاعات کریگی، مریم اور نگزیب


اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کسی صحافی کے گھر کا گھیراؤ ہوا تو اس کی حفاظت وزارت اطلاعات کرے گی، اس حوالے سے سیکیورٹی اور پولیس کو ہدایات جاری کی جا چکی ہیں، جس کسی نے بھی صحافی کے گھر کا گھیراؤ کیا تو اسے سخت سزا دی جائے گی، ہماری حکومت الزامات نہیں لگائے گی، جہاں جرم ہو گا قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔

پاکستان میڈیا ڈیولپمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی ختم کرنے کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے بحیثیت وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات اپنی پہلی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے مجھے بہت اہم ذمہ داری سونپی ہے، اس عہدے کے ساتھ کافی بھاری ذمہ داری بھی ملتی ہے، اعتماد کرنے پر پارٹی قیادت کی شکر گزار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں تمام صحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا چاہتی ہوں، آزادی اظہار رائے پر کسی بھی طرح کی پابندی عائد نہیں کی جائے گی، ملک میں جاری انتشار اب بند ہونا چاہیے۔ انہوں ںے کہا کہ کسی بے گناہ کو جیل میں نہیں ڈالیں گے، ہم نے کوئی چوری نہیں چھپانی لیکن قانون اپنا راستہ ضرور بنائے گا، جو غلط کام کا مرتکب پایا گیا، اسے سزا ضرور ملے گی۔

وزیراعظم کی سینئر صحافیوں اور ان کے گھروں کا تحفظ یقینی بنانے کی سخت ہدایت

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ گورنرپنجاب کو آئینی طریقے سے عہدے سے ہٹایا گیا، انہیں گھر چلے جانا چاہیے۔

انہوں ںے کہا کہ کوئی چینل بند نہیں کیا جائے گا، ڈیجیٹل میڈیا ونگ کو بند کردیا گیا ہے، اس ڈیجیٹل ونگ کے ذریعے کسی بھی ریاستی ادارے کے خلاف مہم چلائی جاتی تھی، انتخاب پاکستان کی عوام کا حق ہے۔

آئین شکن اور گھڑی چور جیلوں میں جائیں گے، وزیر داخلہ

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ چار سال تک جھوٹ بولتے رہے، بدبو دار سیاست کی، یہ سازش کی بات اس لیے کرتے ہیں تاکہ عوام ان سے ایک کروڑ نوکریوں کا نہ پوچھے۔


متعلقہ خبریں