روس کی ماریوپول میں یوکرینی فوجیوں کو ہتھیار ڈالنے کی پیش کش


روس نےیوکرین کے شہر ماریوپول میں یوکرینی فوجیوں کو ہتھیار ڈالنے کی پیش کش کر دی۔

روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ماریوپول میں موجود یوکرینی فوجی اگر انہوں نے اپنے ہتھیار ڈال دیے تو ان کی زندگیاں محفوظ رہیں گی۔

روس کی جانب سے یہ پیش کش ایسے وقت میں کی گئی ہے جب گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے  روسی فوج ماریوپول کو فتح کرنے میں ناکام رہی ہے۔ یوکرینی فوج اہم بندرگاہ کا دفاع کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:جنگ میں اب تک ڈھائی سے3ہزار یوکرینی فوجی ہلاک ہو چکے، یوکرینی صدر

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے روس کے لیے ماریوپول پر قبضہ کرنا ایک اہم اسٹریٹیجک ہدف ہے۔ وہ ماریوپول پر قبضہ کر کے کریمییا تک زمینی راہ داری حاصل کر سکتا ہے۔جسے روس نے 2014 میں ضم کر لیا تھا۔

دوسری جانب یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ماریوپول پر قبضے سے روسی افواج یوکرین کے مشرقی حصے ڈونباس پر حملہ کرنے کا بھی ارادہ رکھتی ہیں۔


متعلقہ خبریں