صدر نے گورنر پنجاب کو ہٹانے کی تردید کردی، عمر سرفراز چیمہ عہدے پر ہیں: فواد چودھری

نواز شریف ملک میں آنے اور مریم نواز لندن جانے کیلئے نئی ڈیل چاہتے ہیں، فواد چودھری

اسلام آباد: سابق وزیراطلاعات و تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو ان کے عہدے سے ہٹائے جانے کی تردید کی ہے۔

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہی ہے۔

واضح رہے کہ کچھ دیر قبل یہ خبر آئی تھی کہ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔اس خبر کی تصدیق ن لیگ کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے بھی کی تھی۔

امپورٹڈ حکومت کے خاتمے کی کال آنے والی ہے،فواد چودھری

اس سلسلے میں ذرائع نے بتایا تھا کہ وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب کو ہٹانے کی سمری صدر مملکت کو بھیج دی ہے۔

حمزہ شہباز کا حلف لینا ہے یا نہیں،ہنگامہ آرائی کی رپورٹ دیکھ کر فیصلہ کریں گے، گورنر پنجاب

پاکستان تحریک انصاف کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے کہا کہ گورنر کو ہٹانے کا اختیار صدر مملکت کا ہے اور ان کے دفتر تک ایسی کوئی سمری نہیں پہنچی لہٰذا عمر چیمہ گورنر پنجاب کے طور پر خدمات انجام دیتے رہیں گے۔


متعلقہ خبریں