سری لنکا کوایشیا کپ کی میزبانی کے حوالے سے ڈیڈ لائن مل گئی

asia cup

ایشیا کپ 2023 پاک بھارت فائنل ہونے کے امکانات روشن


 سری لنکا کو ایشیا کپ 2022 کی میزبانی کی تیاری کے حوالے سے آگاہ کرنے کے لیے ڈیڈلائن مل گئی۔

ایشیا کپ 2022 کی میزبانی سری لنکا کےحوالے کی گئی تھی۔تاہم سری لنکا اس وقت مالی مشکلات اور افراتفری سے دوچار ہے اور ملکی حالات ساز گار نہیں ہیں۔ ملک بھر مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔

جس کے باعث سری لنکا کو ایشیا کپ کے انعقاد کے حوالےسے حتمی فیصلہ کرنے اور تیاریوں سے آگاہ کرنے کے لیے ڈیڈ لائن دے دی گئی ہے۔

ایشین کرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ سری لنکا ایشیا کپ کی میزبانی کر سکے گا یا نہیں۔ لیکن سری لنکن کرکٹ ایشیا کپ کی میزبانی کے لیے پر امید ضرور ہے۔

اے سی سی کا کہنا ہے کہ ایونٹ میں ابھی وقت ہے اور کرکٹ سری لنکا کو  27 جولائی تک ایشیا کپ کے بارے میں بتانے سے متعلق  کا کہا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ کے میچز 27 اگست سے 11 ستمبر تک شیڈول ہیں۔


متعلقہ خبریں