اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاق وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ قاسم سوری کا دلیرانہ فیصلہ تاریخ کا حصہ ہے۔
پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ قاسم سوری نے آج استعفیٰ دے دیا ہے اور بحیثیت ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے بیرونی سازش کا مقابلہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ قاسم سوری نے ایوان میں جو دلیرانہ فیصلہ دیا وہ تاریخ کا حصہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آپ اپنی آزادی کو انجوائے کر رہے ہیں ؟ بلاول بھٹو کا صحافیوں سے مکالمہ
قاسم سوری نے آج استعفیٰ دے دیا ،بحیثیت ڈپٹی اسپیکر قاسم نے جس طرح بیرونی سازش کا مقابلہ کیا ایک دلیرانہ فیصلہ دیا وہ تاریخ کا حصہ ہے،تاریخ قاسم سوری کو ایک دلیر اور ملک کے وفادار کے طور پر ہمیشہ احترام دے گی، بحیثیت کارکن تحریک انصاف آپ پر ہم سب کو فخر ہے #امپورٹڈ_حکومت_نا_منظور
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 16, 2022
فواد چودھری نے کہا کہ تاریخ قاسم سوری کو دلیر اور وفادار کے طور پر ہمیشہ یاد رکھے گی۔ بحیثیت کارکن تحریک انصاف کو قاسم سوری پر فخر ہے۔