بہت ہو گیا، اب گالی نہ نعرہ، ورنہ حشر کر دیں گے ، عطا تارڑ


مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ اب اگر کسی نے ہمارے خلاف نعرہ لگایا یا گالی دی تو وہ حشر کریں گے، جو کل میریٹ ہوٹل میں ہوا۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے میریٹ ہوٹل واقعہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں ہدایات جاری ہو گئی ہیں، ہم نے بہت برداشت کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2017 میں جہاں جاتے تھے ہمارے خلاف گو نواز گو کے نعرے لگائے گئے، اب اگر کسی نے ایسا کیا تو اس کا برا حشر کریں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سابق پی ٹی آئی رہنما نور عالم کا اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں شہری سے جھگڑا ہو گیا تھا۔

بزرگ شہری سے جھگڑا، نور عالم نے تھانے میں درخواست جمع کرا دی

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نور عالم، پیپلز پارٹی کے رہنما مصطفی نواز کھوکھر اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ایک شہری سے جھگڑ رہے ہوتے ہیں۔

بعد ازاں نور عالم خان نے شہری کے خلاف پولیس کو درخواست دی جس میں کہا گیا کہ شہری نے ان سے بدتمیزی کی اور تلخ کلامی کی۔

انہوں نے کہا کہ شہری کو سمجھایا گیا کہ ایسا مت کریں تاہم وہ بعض نہ آئے اور ان کے ساتھ جھگڑنے لگے۔


متعلقہ خبریں