وزیراعظم کا پشاور موڑ سے اسلام آباد ایئر پورٹ تک میٹرو سروس شروع کرنیکا حکم

وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب: اہم سیاسی و معاشی فیصلے متوقع، فارن فنڈنگ تحقیقات پر مشاورت ہو گی

اسلام آباد: وزیراعظم میاں شہباز شریف نے منصب سنبھالتے ہی پشاور موڑ سے اسلام آباد ایئر پورٹ تک میٹرو بس سروس فوری طور پر شروع کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

’’کمرکس لیں، خدمت کرنے آئے ہیں‘‘ وزیراعظم کا ہفتے میں صرف ایک چھٹی کا اعلان

ہم نیوز نے اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف نے جیسے ہی میٹرو بس سروس شروع کرنے کا حکم دیا تو سی ڈی اے اور این ایچ اے حکام کی دوڑیں لگ گئیں۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق گزشتہ کئی سالوں سے کھٹائی میں پڑے ہوئے میٹرو بس سروس منصوبے کی ٹیسٹ سروس شروع کردی گئی ہے۔

امریکی صدر پاکستانی وزیراعظم کو فون کریں گے؟ وائٹ ہاؤس کا جواب دینے سے گریز

ہم نیوز کو ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے ملنے والے احکامات کے فوری بعد حکام کی ہدایت پر پشاور موڑ سے اسلام آباد ایئرپورٹ تک میٹرو بس کو چلا دیا گیا۔

ہماری ترجیح شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہے، وزیراعظم

ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ طے شدہ منصوبے کے تحت وزیر اعظم میاں شہباز شریف ہفتے کے دن میٹرو بس سروس کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔


متعلقہ خبریں