چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کے وزیراعظم پاکستان کے منصب سے برطرفی کے بعد سابق اہلیہ جمائما گولڈاسمتھ کو بھی پرانا پاکستان یاد آیا۔
جمائما کو پرانا پاکستان، ن لیگی ارکان کی نعرے بازی سے یاد آیا۔ لندن میں ن لیگی ارکان نے ایون فیلڈ اپارٹمنٹ کے باہر کھڑے ہو کر ، جمائما اور عمران خان کے بیٹوں کا نام لے کر نعرے بازی کی اور عمران خان کو نشانہ بنایا۔
جس کی ویڈیو ن لیگی ارکان نے ہی ٹوئٹر پر شئیر کی اور جمائما نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے کوئی تبصرہ تو نہیں کیا، لیکن ہیش ٹیگ پرانا پاکستان کا استعمال ضرور کیا۔ اس ٹوئٹ میں مریم نواز اور عمران خان کو بھی ٹیگ کیا گیا تھا۔
شئیرکردہ ویڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ ’ایون فیلڈ کے سامنے لوگ قاسم اور سلمان کا باپ چور ہے کے نعرے لگا رہے ہیں۔
— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) April 10, 2022
گزشتہ روز جمائمہ کے بھائی بین گولڈ اسمتھ نے اپنے ٹوئٹ میں عمران خان کو ’اچھا اور معزز آدمی‘ قرار دیتے ہوئے لکھا تھا کہ عمران خان صرف اپنے ملک کیلئے اچھے سے اچھا کرنے کی شدید خواہش رکھتے ہیں۔ اور انہیں ایک عالمی لیڈر بھی قرار دیا۔
My brother-in-law @ImranKhanPTI is a good and honourable man, motivated only by a strong desire to do good by his country. His record as PM is exceptional, most of all on the biggest issue of our time: Pakistan under Imran is now a world leader on environmental restoration.🙏
— Ben Goldsmith (@BenGoldsmith) April 9, 2022
جبکہ جمائما کے دوسرے بھائی نے عمران خان کی بھاری اکثریت سے واپسی کی پیشگوئی بھی کی ہے، انہوں نے ٹوئٹ میں لکھا کہ عمران خان ایک اچھے اور مہذب آدمی ہیں، وہ عالمی سطح پر سب سے کم کرپٹ سیاستدانوں میں سے ایک ہیں۔
Sad to see last night’s events in Pakistan.
Imran Khan is a good and decent man, one of the least corruptible politicians on the world stage.
I have no doubt he will be returned with a big majority in the upcoming elections.— Zac Goldsmith (@ZacGoldsmith) April 10, 2022