سیاست کا نقشہ بدل جائیگا، 29 تک بہت کچھ ہوگا، جیل بھرو تحریک کا اعلان کرتا ہوں: شیخ رشید

سیاست کا نقشہ بدل جائیگا، 29 تک بہت کچھ ہوگا، جیل بھرو تحریک کا اعلان کرتا ہوں: شیخ رشید

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے سابق وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے امپورٹڈ حکومت کا ختم نہ کیا تو میرا نام شہباز شریف رکھ دینا۔

شہباز شریف اور شاہ محمود کے کاغذات منظور: وزارت عظمیٰ کیلئے ووٹنگ کل ہو گی

ہم نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے لال حویلی پر منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہونے والے لوگوں کو سلام پیش کرتا ہوں، جس پرکل فردم جرم لگنی تھی وہ صبح وزیراعظم بننے جا رہا ہے۔

انہوں ںے کہا کہ میں نے عمران خان سے کہا تھا اسمبلی توڑ دو، ایمرجنسی لگا دو، آج عمران خان سے کہا ہے کہ اسمبلیوں سے استعفے دے دو،  پنڈی کے لوگ تیار ہوجائیں، جیل بھریں اور امپورٹڈ حکومت کو ختم کریں، لندن میں ایون فیلڈ کے سامنے بہت بڑا مظاہرہ ہورہا ہے، شہبازشریف کا وزیراعظم بننا پاکستان پر دھبہ ہے،اس ماہ ملکی سیاست کا نقشہ بدل جائے گا، آج تمام چوراکٹھے ہوگئے ہیں۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ ایک دوسرے کا نام تک نہیں سننا چاہتے تھے، ملک میں خانہ جنگی کی صورتحال پیدا ہو چکی ہے، یہ ملک اس طرح نہیں چل سکتا،  وزیر داخلہ کی حیثیت سے دو الزام لگا کر جا رہا ہوں، بیورو کریٹس ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی فائلوں کو بدل رہے ہیں، ملک بچانا ہے تو فیصلے رات کی تاریکی میں نہیں دن کی روشنی میں کریں۔

پاکستان کے تمام مسائل کا حل جمہوریت، جمہوریت اور مزید جمہوریت ہے، بلاول بھٹو

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ وہ بھی نکلی تھی کراچی سے یہ مرد مجاہد بھی نکلے گا، سارے سندھیوں کو بتاؤں گا یہ چور، ڈاکو اور لٹیرے ہیں، کراچی سے لے کر درہ خیبر تک نکلوں گا، شہباز شریف پر 16 ارب روپے کی کرپشن کا کیس چل رہا ہے،ایک عمران خان کے خلاف سارے اکٹھے ہو گئے ہیں لیکن میں ساری قوم کو عمران خان کے پیچھے اکھٹا کر کے دکھاؤں گا۔

لال حویلی میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ایک غیر ملکی سازش کے تحت عمران خان کو نکالا گیا، سب سے آخر میں استعفیٰ اس لیے دوں گا کہ کہیں میرے پیچھے کوئی ہو ہی نا۔ انہوں ںے کہا کہ اس مشکل وقت عمران خان کو اکیلے چھوڑنا غداری اور بے غیرتی سمجھتا ہوں۔

قومی اسمبلی سے استعفے دیں گے، چوروں و ڈاکوؤں کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے: شیخ رشید

ہم نیوز کے مطابق شیخ رشید نے پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا کہ عید سےپہلے بہت کچھ ہونے والا ہے، یہ بھی پیشن گوئی کرتا ہوں کہ 29 تاریخ تک بہت کچھ ہوگا۔


متعلقہ خبریں