ن لیگ کا اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ


 مسلم لیگ ن نے بھی اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کر لیا۔

پی ٹی آئی کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروانے کے بعد مسلم لیگ ن نے بھی جوابی حکمت عملی تیار کر لی۔

مسلم لیگ ن نے اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کر لیا۔ مسلم لیگ ن کے رہنما سعد رفیق کا کہنا ہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف عدم اعتماد جمع کرائی جائے گی۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب  کے انتخاب کے لیے پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے پر اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے درمیان تنازع چل رہا تھا۔

ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے آج شام ساڑھے سات بجے اجلاس طلب کر رکھا تھا جبکہ  اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے اس اجلاس کا نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ آج طلب کئے جانے والے اجلاس کو کوئی نوٹیفکیشن نہیں ہوا، اجلاس 16 اپریل کو ہی ہو گا۔ تحریک عدم اعتماد جمع کروائے جانے کے بعد اب ڈپٹی اسپیکر اجلاس بلانے کی مجاز نہیں رہے۔

 


متعلقہ خبریں