خطے میں امن کیلئے علاقائی ممالک کو ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ خطے میں امن کے لیے علاقائی ممالک کومل کرکام کرنےکی ضرورت ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق انہوں نے یہ بات نیپال کے سفیر سے ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پاک نیپال دوطرفہ تعلقات بہتر بنانے پربات چیت کی گئی۔

آرمی چیف سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات: خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان مشترکہ مفادات کی بنا پرنیپال کےساتھ تعلقات بڑھانا چاہتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق معززمہمان نے علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔


متعلقہ خبریں