تحریک عدم اعتماد پر ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ


پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنیٹرینز کی طرف تحریک عدم اعتماد پر  ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے خلاف  درخواست تیارکرلی گئی۔

پیپلز پارٹی  نے تحریک عدم اعتماد پر ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو  سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرنز کی جانب سے درخواست  تیار کر لی گئی ہے ۔درخواست کچھ دیر بعد سپریم کورٹ میں دائر کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق درخواست نیئر بخاری کی توسط سے دائر کی جائے گی۔درخواست میں استدعا کی جائے گی کہ ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے دی گئی رولنگ کو کالعدم قرار دیا جائے ۔

درخواست کے متن کے مطابق اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کو ہدایت کی جائے کہ عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ کرواکے نتائج کا اعلان کرے۔ڈپٹی اسپیکر کا اقدام آئین کے مختلف بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

درخواست میں صدر، وزیر اعظم کے پرنسپل سیکریٹری،سپیکر اور ڈپٹی سپیکر سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں