وزیراعظم عمران خان کو ایک اور نوٹس جاری


الیکشن کمیشن نے مانسہرہ میں جلسہ کرنے پر وزیراعظم عمران خان کو ایک اور نوٹس جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن نےمانسہرہ میں جلسے پر وزیراعظم عمران خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 28 مارچ کو ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر مانسہرہ کے دفتر میں وضاحت کے لیے طلب کیا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان، اسپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی، گورنر سندھ عمران اسماعیل، وزیر ریلوےاعظم سواتی اور سینیٹر فیصل جاوید سمیت دیگر کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے 28 مارچ کو وضاحت طلب کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے عمران خان پر 50 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کردیا

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ضابطہ اخلاق کی رو سے جلسوں اور ریلیوں پر پابندی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم عمران خان پر درگئی میں جلسے سے خطاب کرنے کے معاملے پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا تھا۔

اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ عمران خان کو وضاحت کے لیے 22 مارچ کو طلب کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم ڈی ایم او آفس میں ذاتی حیثیت یا وکیل کے ذریعے پیش نہ ہوئے، عمران خان کو آج دوبارہ وضاحت کے لیے بلایا گیا تھا لیکن وہ پیش نہ ہوئے۔

الیکشن کمیشن: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سمیت دیگر کو نوٹسز جاری

الیکشن کمیشن نے وزیر اعلیٰ محمود خان پر بھی 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا، اس کے ساتھ ساتھ مراد سعید، علی زیدی پر بھی50، 50 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں