آصف زرداری کے پاس 172 سے زائد ووٹ ہیں،پرویز الہی


مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ عمران خان نے ق لیگ کو تحریک انصاف میں ضم ہونے کی پیشکش کی۔

ہم نیوز کے پروگرام ہم مہر بخاری کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد کامیاب ہونے کی صورت میں بھی صوبائی اسمبلیاں کام کرتی رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی کمان نواز شریف کے پاس ہی ہے، وہ جو کہتے ہیں وہی ان کی ن لیگ فالو کرتی ہے۔

عدم اعتماد سے پہلے پرویز الٰہی نے وزیر اعظم کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

ان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کے دل میں عمران خان کی محبت جاگی ہوئی ہے وہ ہماری قربت شاید بھول گئے۔ وزیر اعلیٰ بن گیا تو اپنے تمام وعدے پورے کروں گا کسی کو دھوکہ نہیں دوں گا۔


متعلقہ خبریں