تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنائیں گے، وزیراعظم

بات سنیں: ہم نہیں جارہے، دیکھتے جائیں، شہباز شریف اچکن نہیں پہن سکے گا، وزیراعظم

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنائیں گے، تحریک عدم اعتماد سے کوئی پریشانی نہیں۔

وزیراعظم  عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس  ہوا۔ اجلاس میں تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے پر مشاورت ہوئی۔

اجلاس میں اتحادیوں کے ساتھ رابطے بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے اجلاس میں  تحریک عدم اعتماد پر اظہار رائے کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنائیں گے۔عوام ہمارے ساتھ ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے  کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد سے کوئی پریشانی نہیں۔ تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کی تیاری مکمل ہے۔ڈی چوک پر بڑا جلسہ کریں گے۔


متعلقہ خبریں