انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سیالکوٹ میں سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کے قتل کیس میں 89 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سیالکوٹ میں سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کے قتل کیس پر کوٹ لکھپت جیل لاہور میں سماعت کی۔
پراسیکیوشن نے بالغ اور نابالغ ملزمان کےخلاف علیحدہ علیحدہ چالان جمع کرائے، پہلے چالان میں 80 بالغ ملزموں کو نامزد کیا گیا جبکہ دوسرا چالان 9 نابالغ ملزموں کا پیش کیا گیا۔
پنجاب: انسداد دہشت گردی کی 7 عدالتیں بند کر دی گئیں
عدالت نے 89 ملزمان پر فرد جرم عائد کی تو ملزمان نے صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے کیس کا دفاع کرنے کا فیصلہ کیا۔
بعد ازاں عدالت نے 14 مارچ کو پراسیکیوشن کے 14 گواہوں کو طلب کر لیا۔