’’9ملزمان کی بریت خلاف قانون ہے‘‘ نورمقدم کیس کا فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج

نورمقدم قتل کیس، فرد جرم کیلئے تاریخ مقرر

نور مقدم قتل کیس میں مرکزی ملزم کے والدین سمیت 9 ملزموں کی بریت کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کردی گئی۔

مقتولہ کے والد شوکت مقدم کی جانب سے دائراپیل میں کہا گیا ہے کہ ملزموں کے خلاف ڈیجیٹل شواہد موجود ہیں،ٹرائل کورٹ نے خلاف قانون بری کیا،بریت ختم کرکے قانون کے مطابق سزا دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:نور مقدم قتل کیس: ظاہر جعفر کو سزائے موت، والدین بری

شوکت مقدم کے وکیل شاہ خاور نے خانساماں جمیل،تھراپی ورکس کے سی ای او طاہر ظہور سمیت 6 ملزمان کی بریت کے خلاف بھی اپیل دائر کی ہے۔

مالی جان محمد اور چوکیدار افتخار کو دیگر دفعات کے تحت بھی سزا دینے کےلیے اپیل دائر کی گئی ہے۔

مجرم ظاہر جعفر کے والدین ، خانساماں اور تھراپی ورکس ملزمان کو ٹرائل کورٹ نے بری کردیا تھا،مجرم ظاہر جعفر، مالی جان محمد اور چوکیدار افتخار کی سزا بڑھانے کی اپیل پہلے ہی دائر ہو چکی ہے۔


متعلقہ خبریں