روس نے یوکرین کے ایئرپورٹ پر قبضہ کر لیا


ماسکو: روس نے یوکرین کے انتونوف انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر قبضہ کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس نے ایم آئی 8 ہیلی کاپٹرز کے ساتھ یوکرین کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملہ کیا۔

یوکرینی حکام نے ایئرپورٹ پر قبضے کی تصدیق کر دی۔

اس سے قبل روس کے یوکرین پر حملے کے دوران 8 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے تھے اور روس نے یوکرین کا ایئر ڈیفنس نظام تباہ کرنے کا بھی دعویٰ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: یوکرین پرحملے سے قبل روسی صدر نے کسے فون کیا؟

یوکرینی فوج کے سپریم کمانڈر ان چیف نے روسی فوجوں کا زیادہ نقصان پہنچانے کا حکم دیا جبکہ یوکرینی فوج نے مشرق میں 50 روسی فوجی مارنے اور 6 روسی فوجی طیارے مار گرانے کا دعویٰ کیا۔

رپورٹ کے مطابق روسی صدر پیوٹن نے کہا کہ روس یوکرین پر قبضے کا منصوبہ نہیں رکھتا، روسی فوجی کارروائی کا مقصد یوکرین کو غیر عسکری کرنا ہے، یوکرینی فوجی ہتھیار چھوڑ کر گھر چلے جائیں۔


متعلقہ خبریں