آصف زرداری آج پہلے شہباز شریف اور فضل الرحمان، پھر پرویز الٰہی سے ملیں گے

عمران خان کھڈے لائن لگ گئے؟ نہیں لگ سکتا، آصف زرداری

آصف زرداری آج شہباز شریف ، مولانا فضل الرحمان اور پرویز الہیٰ سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

سابق صدر آصف زرداری وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب بنانے کے لیے متحرک ہیں۔ سابق صدر آج شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کریں گے۔ شام کو چودھری پرویز الٰہی سے ملاقات ہو گی۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری چودھری برادران کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔ آصف زرداری اور اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی کی آج لاہور میں ملاقات ہوگی۔ ملاقات میں مونس الہٰی، طارق بشیر چیمہ، سالک حسین، حسین الہٰی شریک ہوں گے۔

یاد رہے کہ ق لیگی قیادت سے آصف زرداری کی پہلے ایک ملاقات ان کی رہائش گاہ پر ہو چکی ہے۔ آصف زرداری نے چودھری برادران سےحکومت مخالف عدم اعتماد کی تحریک میں تعاون مانگا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات شہباز شریف اور آصف زرداری کے درمیان بلاول ہاؤس میں ملاقات ہوئی تھی۔ ملاقات میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ آج لاہور میں شہباز شریف کی رہائش گاہ پر سابق صدر آصف زرداری اور پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان پہنچیں گے جہاں تحریک عدم اعتماد پر مشاورت کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں