پیپلزپارٹی وڈیروں کی نہیں، پی ایس ایف کی پارٹی ہے: بلاول بھٹو

پیپلزپارٹی وڈیروں کی نہیں، پی ایس ایف کی پارٹی ہے: بلاول بھٹو

کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ قائد عوام نے ملک کو آئین دیا اورجمہوریت بحال کی لیکن آمر نے یونین سازی کا حق ایوانوں سے چھینا۔ انہوں ںے کہا کہ شہید بی بی نے طلبا یونین کو بحال کیا تھا لیکن ان کے بعد کی حکومتوں نے طلبا یونینز پر پابندی لگائی تھی۔

عمران خان نے جاتے جاتے مہنگائی کی بمباری تیز کر دی، بلاول بھٹو

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات شہر قائد میں پیپلز اسٹوڈنٹس یونین کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ نوجوانوں کے خلاف سب سے بڑا ظلم آوازدبانے کی کوشش تھی۔ انہوں نے کہا کہ یہ عجیب منطق ہے کہ یونیورسٹی میں سیاست نہیں ہونی چاہیے جب کہ سیاست کرنا طلبا کا حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ طلبا ونگ نے اپنےحق کے لیے ہرجگہ مہم چلائی اور آج انہیں مبارکباد دینا چاہتا ہوں کہ ان کی محنت کی وجہ سے تنظیم بحال ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب طلبا اپنے فیصلے خود کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسٹوڈنٹس یونین  کی بحالی ہمارا پہلا قدم ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ نوجوان ملک کے وزیراعظم کے انتخابات میں کردار ادا کرتے ہیں اورجنگ ، میدان اور ووٹ سمیت ہر دوڑ میں آگے آگے ہوتے ہیں۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ اس قانون کو نہیں مانتے جس کے تحت طلبا سیاست سے دورہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں کہ نوجوانوں کو آگے بڑھنے کا موقع ملے۔ انہوں نے کہا کہ جیسے سندھ میں طلبا یونین کو بحال کیا گیا، ویسے ہی پورے ملک میں طلبا یونین کو بحال کیا جائے۔

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 27 فروری کو کراچی سے عوامی مارچ نکلے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے خلاف ملک کے نوجوان جدوجہد کرنے کے لیے تیار ہیں۔

تنقید سننے کا حوصلہ نہیں تو سیاست کرنا چھوڑ دیں، آصف زرداری

انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت کی وجہ سے معاشی بحران پیدا ہوا اور نا اہل حکومت کی وجہ سے بیروزگاری و مہنگائی میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ طلبا یونین کو بحال کرنا جمہوریت اور ہماری پارٹی کے لیے بہت بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کہا جاتا ہے کہ پیپلزپارٹی تو وڈیروں کی پارٹی ہے حالانکہ پیپلزپارٹی تو پی ایس ایف کی پارٹی ہے۔

انہوں ںے کہا کہ ہم سب کو ساتھ لے کر چلتے ہیں، یہی ہماری جماعت کا نظریہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر اس اصول پر یقین رکھتے ہیں جو قائد عوام نے دیا۔ انہوں نے کہا کہ جو پیپلزپارٹی کے خلاف مہم چلاتے ہیں انہیں کہتے ہیں کہ اپنی مہم چلائیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ کبھی صدارتی نظام اورکبھی 18ویں ترمیم  کا سوشہ چھوڑا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ اپنی کوشش کرتے رہیں، ہم اپنی کوشش کرتے رہیں گے اور تاریخ بتائے گی کہ کون جیتا اور کون ہارا؟

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کے سوا کوئی چارہ نہیں، فواد چوہدری

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین پی پی نے پی ایس ایف کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلبا سے کہتا ہوں، آئیں ہمارا ساتھ دیں ، اب پاکستان کو نوجوان قیادت کی ضرورت ہے۔


متعلقہ خبریں