دہشتگردی پر اکسانے کا مقدمہ، برطانوی عدالت سے بانی متحدہ بری


برطانوی عدالت نے دہشتگردی پر اکسانے کے مقدمے سے بانی متحدہ کو بری کر دیا۔

ذرائع کے مطابق بانی متحدہ پردہشتگردی پر اکسانے کا الزام ثابت نہیں ہو سکا، 12 رکنی جیوری نے بانی متحدہ کو الزامات سے بری کیا۔

راؤن پراسیکیوشن سروس نے بانی متحدہ کے خلاف ٹیرر ازم ایکٹ 2006 کی سیکشن 1 ( 2 ) کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔

بانی متحدہ، عدالت میں جیوری کے سامنے گواہی کیلئے پیش نہیں ہوئے تھے، جج نے جیوری پر واضح کردیا تھا کہ گواہی نہ دینے کا مطلب جرم تسلیم کرنا نہیں، فیصلہ شہادتوں پر کیا جائے۔

ایف آئی اے کا بانی متحدہ کی جائیدادیں ضبط کرنے کا فیصلہ 

یاد رہے کہ بانی متحدہ کے خلاف مقدمہ کی سماعت 31 جنوری کو کنگسٹن کراؤن کورٹ میں شروع ہوئی تھی۔

بانی متحدہ پر 22 اگست 2016 کی متنازع تقریر پر اکتوبر 2019 میں پولیس نے دہشت گردی کے جرم کا مقدمہ قائم کیا تھا۔

بانی متحدہ کو 11 جون 2019 کو جرائم کی حوصلہ افزائی کرنے کے شبہ میں گرفتار کیا گیا تھا، رواں برس کے آغاز میں جسمانی اور ذہنی مسائل کے سبب بانی متحدہ کی مقدمہ ختم کرنے کی درخواست کو سی پی ایس نے مسترد کردیا تھا


متعلقہ خبریں