الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا شیڈول جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق خیبرپختونخوا میں 31 مارچ کو بلدیاتی انتخابات ہوں گے جب کہ 4 اپریل کو حتمی نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔
خیبرپختونخوا میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات مارچ میں کرانیکا فیصلہ
14 سے 18 فروری تک امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے۔ 19 فروری کو امیدواروں کی لسٹ آویزاں کی جائے گی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق 24 سے 26 فروری تک کاغذات نامزدگی کیخلاف اپیلیں کی جاسکیں گی۔
سیٹنگ کرنیوالوں کو ٹکٹ سے نوازا گیا، وزیراعظم کو رپورٹ دینے والے مجرم ہیں: شفیع جان
واضح رہے کہ صوبے میں ہونے والے دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات میں ہزارہ اور مالا کنڈ ڈویژن سمیت دیگر 18 اضلاع میں الیکشن ہوں گے۔
