سیاسی جماعتوں میں بونے بیٹھے ہیں، چوہے پاکستان سے بھاگنا چاہتے ہیں: فواد چودھری

سیاسی جماعتوں میں بونے بیٹھے ہیں، چوہے پاکستان سے بھاگنا چاہتے ہیں: فواد چودھری

پشاور: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ سارے چوہے پاکستان سے بھاگنا چاہتے ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ شہبازشریف اورمریم نواز بیرون ملک بھاگنے کے لیے تحریک عدم اعتماد لانا چاہتے ہیں۔

فواد چوہدری اور فردوس عاشق اعوان نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی

ہم نیوز کے مطابق پشاور پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ ہمارے یہاں سیاسی جماعتوں میں بونے بیٹھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کہا جاتا ہے کہ آئی ایم ایف پیکج نہیں لینا چاہیے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ تو بتا دیں کہ ہم کیا کریں؟

ایک سوال پر وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ اتحادی جماعتیں ہوں یا دیگر، سب نے سیاست میں اپنا مفاد دیکھنا ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاست، لوگوں نے مفاد کے مطابق کرنا ہوتی ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان کی ڈائریکشن بالکل درست ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ آنے والوں کی لائنیں لگیں گی جانے والا کوئی نہیں ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ رپورٹنگ میں فیک نیوز سے گریز کرنا چاہیے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان میں میڈیا بہت آزاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ورکنگ صحافی کو ایڈیٹوریل پالیسی سے آؤٹ کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ زیادہ تر صحافتی تنظیمیں مالکان کی بنائی ہوئی ہیں۔

فواد چودھری نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات سے صحافی برادری بھی متاثر ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ 40 فیصد فائدہ حاصل کرنے والے ادارے تنخواہیں نہیں بڑھا رہے ہیں۔

کچن میں سامان اکھٹا کیا جا رہا ہے، بیانات سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے: چودھری پرویز الٰہی

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ 2006 تک پاکستان نے 6 ٹریلین قرضہ لیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ قرض اتارنے کے لیے سستے قرضے لینے پڑتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا نے پوری دنیا کو جکڑا لیکن پاکستان سب سے پہلے کورونا کے چنگل سے نکلا۔ انہوں نے کہا کہ آج تمام ادارے عمران خان کے وژن کو سمجھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستا ن آج استحکام کی طرف جارہا ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چودھری نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم قرضے واپس کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے دوجماعتی نظام کو توڑا، ہم صحت انصاف کارڈ جیسا انقلابی منصوبہ لے کر آئے اور مہنگائی سے نمٹنے کے لیے احساس راشن پروگرام لے کر آئے۔

پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈالر بڑھنے سے بیرون ملک جائیداد والوں کو فائدہ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی دہشت گردی کا مقابلہ کیا، اب بھی کر رہے ہیں۔ ہمارے سیکیورٹی اداروں کے جوانوں کے سینے حاضر ہیں اور ہم ثابت کریں گے کہ ہم کمزور نہیں ہیں۔

عمران خان عوام سے رابطے کریں، لگ پتہ جائے گا، شہباز شریف

ہم نیوز کے مطابق میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ فیصل واوڈا کے فیصلے سے متعلق دیگر آپشنز موجود ہیں، امید ہے اعلیٰ عدالتیں فیصل واوڈا کو انصاف فراہم کریں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ فیصل واؤڈا لیگل آپشنز استعمال کریں گے۔


متعلقہ خبریں