آسکر ایوارڈز 2022 کی نامزدگیوں کا اعلان ہو گیا


آسکر ایوارڈز 2022 کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا گیا، فلمدا پاور آف دی ڈاگسب سے آگے ہے، ستائیس مارچ کو ہالی ووڈ میں ہونے والی ایک تقریب میں ایوارڈز دیے جائیں گے۔

بہترین فلم کے لیے بارہ ووٹوں کے ساتھ  ‘دا پاور آف دی ڈاگسب سے آگے ہے، بہترین اداکارکی کیٹیگری میں جاویر بارڈم، بینیڈکٹ کمبربیچ، اینڈریوگارفیلڈ، ول اسمتھ اور ڈینیل واشنگٹن نامزد ہوئے ہیں۔


 بہترین اداکارہ کے لیے جیسیکا کیسٹین ، اولیوا کولمین، پینیلوپ کُرز، نیکول کڈمین اور کرسٹن اسٹیورٹ نامزد ہوئے ہیں۔

بہترین ہدایت کار کی کیٹیگری میں پال تھامسن اینڈرسن، کینیتھ ،جین کیمپین اور اسٹیون سپلبرگ کی نامزدگی کا اعلان کیا گیا ہے۔

بہترین معاون اداکاہ کے لیے کیرین ہنڈز، ٹرائے کوٹسر، جیسی پلیمنز، جے کے سمنز اور کوڈی سمٹ نامزد ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 2022آسکر میلےکی تیاریاں شروع، 3 سال بعد ہوسٹ کی واپسی

فیچر فلم میں ڈرائیو مائی کار، فلی،  دی ہینڈ آف گاڈ ، اے یاک ان دی کلاس روم اور دی ورسٹ پرسن ان دی ورلڈ نامزد ہوئی ہیں۔

یاد رہے 2018 کے بعد یہ پہلی بار ہوگا جب آسکر کی تقریب باقائدہ میزبان کے ساتھ منعقد کی جائے گی، اس سے پہلے کورونا کی وجہ سے تقریب بنا ہوسٹ کے ہی منعقد کی جاتی رہی ہے۔


متعلقہ خبریں