وزیر مملکت فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ عدالت جمع کرائی گئی رپورٹ نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ نہیں، وہ محض ایک تجزیہ ہے۔
وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ نواز شریف سیاسی ڈرامہ بازی کر رہے ہیں۔ نواز شریف کی کوئی رپورٹ جمع نہیں کرائی گئی۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ نہیں، محض ایک تجزیہ ہے۔
نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ میں ڈاکٹرنے صرف رائے دی ہے۔ کیا نوازشریف کا ڈاکٹر برطانیہ میں رجسٹرڈ ہے؟ نوازشریف برطانیہ میں 5گھنٹے کا سفر کررہے ہیں لیکن وہاں انہیں کوئی مسئلہ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کشمیر میں جاری مظالم رکوائے ، پاکستانیوں کے دلوں میں کشمیریوں کے لیے خاص محبت ہے، وزیر اعظم عمران خان نے کشمیر کے دلیر سفیر کا کردار ادا کیا۔
مودی آر ایس ایس کے نظریے کے تحت مقبوضہ کشمیر کے شہریوں پر ظلم کر رہا ہے۔ عالمی میڈیا میں بھی بھارتی مظالم کے خلاف آوازیں بلند ہونا شروع ہو گئی ہیں۔